یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں ٹیوشن فری پی ایچ ڈی پروگرام لانچ کردیا گیا۔
اس حوالے یونیورسٹی کے وائس چانسلر منصور سرور نے بتایا کہ یو ای ٹی 27 پروگرامز کے لیے شاندار منصوبہ پیش کرنے والی پہلی یونیورسٹی بن گئی ہے۔
وائس چانلسر منصور سرور نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم اور تحقیقی کلچر کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے جبکہ پی ایچ ڈی پروگرام میں کل وقتی طلباء سے دوران سمسٹر فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ فیس میں چھوٹ کے بدلے طلباء کو ہر ہفتے کم از کم 6 گھنٹے کام کرنے کی ضرورت ہوگی، طلباء ناصرف تحقیقی مقالہ جات تیار کریں گے بلکہ انڈسٹری بھی ان سے فائدہ اٹھا سکے گی۔
وائس چانسلر نے یہ بھی بتایا کہ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے شروع ہوچکے ہیں، خواہشمند طلباء 2 اگست2021 تک پراسپیکٹس حاصل کرسکیں گے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ 9 سے 12 اگست کے درمیان لیے جائیں گے جبکہ کامیاب امیدواروں کے انٹرویو 16 سے 24 اگست کو ہوں اور کلاسز کا آغاز 13 ستمبر کو ہوگا۔
Comments are closed.