یوکرین کو جرمنی سے پہلا ایئر ڈیفنس سسٹم موصول ہو گیا ہے۔
اس حوالے سے یوکرینی وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ جرمنی کا ایئر ڈیفنس سسٹم پہلے ہی یہاں موجود ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی ایئر ڈیفنس سسٹم بھی بھیجا جا رہا ہے، یہ صرف شروعات ہے، ہمیں مزید دفاعی تعاون کی ضرورت ہے۔
یوکرینی وزیرِ دفاع کا مزید کہنا ہے کہ یوکرین کے لوگوں کو بچانے کے لیے فضائی حفاظت ضروری ہے۔
دوسری جانب یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ جرمنی نے روسی میزائل حملوں کے بعد ایئر ڈیفنس سسٹم کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔
گزشتہ روز یوکرین پر روسی میزائل حملوں کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرینی ہم منصب ولادومیر زیلنسکی سے فون پر رابطہ کیا تھا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرینی صدر ولادومیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران یوکرین کو جدید دفاعی فضائی نظام دینے کا وعدہ کیا۔
یوکرینی صدر ولادومیر زیلنسکی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن سے فضائی دفاع کے بارے میں نتیجہ خیز گفتگو ہوئی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فی الحال فضائی دفاع ہمارے دفاعی تعاون میں اولین ترجیح ہے۔
Comments are closed.