روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کے لیے تہران پہنچ گئے ہیں۔
24 فروری کو یوکرین پر حملے کے بعد سے صدر پیوٹن کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
تہران میں پیوٹن کی ملاقات ترکی کے صدر طیب اردوان سے بھی ہوگی جس میں یوکرین کی اجناس برآمدات اور شام میں امن کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ سعودی عرب کے فوری بعد پیوٹن کا ایران جانا مغربی ممالک کو ماسکو کی طرف سے واضح پیغام ہے کہ وہ ایران، چین اور بھارت کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔
دوسری طرف مغربی ممالک کی معاشی پابندیوں اور امریکا کی طرف سے جوہری پروگرام روکنے کی ہدایات کے بعد ایران بھی روسی صدر کے ساتھ کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے۔
Comments are closed.