ایران میں گزشتہ سال یوکرائن کے مسافر طیارے کو مار گرانے کے الزام میں 10 عہدیداروں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران کے ایک فوجی پراسیکیوٹر نے یوکرائن کے طیارہ حادثے پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ 10ملزمان کو بہت جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا، 10 افراد کو انضباطی کارروائی کا سامنا ہوگا جن میں انہیں ملازمت سے رخصت یا مدت ملازمت میں تخفیف بھی ہوسکتی ہے تاہم فوجی پراسیکیوٹر نے ملزمان کے نام بتانے سے گریز کیا ہے۔
گزشتہ سال ایرانی میزائل لگنے سے تہران سے اڑنے والا یوکرائن کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں سوار تمام 176 مسافر ہلاک ہوگئے تھے، ایران نے واقعے کو انسانی غلطی قرار دیا تھا۔
Comments are closed.