جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور خوردنی تیل کی قیمتیں کم ہوگئیں

یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق گھی اور خوردنی تیل کی قیمت میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

ترجمان کے مطابق برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 39 روپے جبکہ کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 36 روپے تک کمی کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.