یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹا ،گھی، آئل کی قیمتیں بڑھانےکا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل فی لیٹر 45 روپے تک مہنگا کردیا گیا ، گھی کی فی کلو قیمت میں 26 روپے اور خشک اور بچوں کا دودھ 100 روپے تک مہنگا کیا گیا ہے۔
ٹی وائیٹنرز 600 گرام 32 روپے جبکہ دیسی گھی کی ایک کلوگرام قیمت میں 197 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن میں اسٹیشنری آئٹم کی قیمتوں میں 13 روپے، شیمپو کی بوتل 6 سے 30 روپے، کولڈ ڈرنکس15 روپےتک مہنگی کردی گئی ہیں۔
Comments are closed.