پروگریسیو اسٹوڈنٹ کلیکٹوز نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلبا تنظیموں کی بحالی، تعلیمی اداروں کی نجکاری روکنے، ٹرانسپورٹ پر 50 فیصد رعایت اور فیسوں میں کمی سمیت مختلف مطالبات کئے۔
پروگریسیو اسٹوڈنٹ کلیکٹوز نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ احتجاجی طلبا و طالبات نے تعلیمی اداروں میں طلبا تنظیموں کی بحالی، تعلیمی اداروں کی نجکاری، ٹرانسپورٹ پر 50 فیصد رعایت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی طلبا و طالبات نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر جامعات اور کالجوں میں ہر شعبے میں طلبا و طالبات کو نمائندگی دینا، فیسوں میں اضافے کو واپس لینے پی ایم سی ایکٹ کو ختم کرنے، ایچ ای سی کے فنڈز بڑھانے سمیت تعلیمی اداروں میں 3G اور 4G سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
Comments are closed.