جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

فیصل آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کارروائی کر کے یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکّام کے مطابق ملزم انسانی اسمگلنگ کے منظم گینگ کا مرکزی ملزم ہے۔

ایف آئی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کےخلاف کارروائی مشکوک بینک ٹرانزیکشن کی بنیاد پر کی گئی۔

ایف آئی اے حکّام نے یہ بھی بتایا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.