یوم یکجہتی کشمیر پر پی ڈی ایم کی جانب سے آج مظفر آباد میں عوامی جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
جلسے سے مولانا فضل الرحمٰن، مریم نواز، بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کشمیر کو بیچ دیا گیا ہے، کشمیریوں پر مظالم ہورہے ہیں، کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر، کشمیریوں کی مکمل حمایت کے عزم اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر قابض بھارتی افواج کے ظلم اور بربریت کی مذمت کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
Comments are closed.