پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے 81 ویں یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانیوں کیلئے قومی زبان اردو میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
ویڈیو پیغام کے آغاز میں انہوں نے پاکستان کے عوام کو سلام کیا اور بتایا کہ وہ یوم پاکستان کے خوبصورت موقع کو پاکستانی عوام کے ساتھ منارہے ہیں۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’یومِ پاکستان کے اس اہم دن میں آپ سب کے کو مبارکباد دیتا ہوں، اور آپ کے ساتھ اس اہم موقع میں شامل ہوں۔‘
آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ ’میں پاکستان کے لوگوں کی صحت، خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو آذربائیجان کی طرف سے محبت اور یومِ پاکستان کی مبارک ہو۔
Comments are closed.