جمعرات 4؍ذیقعد 1444ھ25؍مئی 2023ء

یومِ تکریمِ شہداء کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے، عامر میر

نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ  یومِ تکریمِ شہداءکا مقصد شہداءکی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

 یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان سے متعلق خصوصی پیغام میں عامر میر نے کہا کہ آزاد اور خودمختار پاکستان کی بقا کے لیے شہداء کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے شہداءکی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان پر آج ملک بھر میں خصوصی پروگرام اور تقریبات ہوں گی۔

واضح رہے کہ یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان پر آج ملک بھر میں خصوصی پروگرام اور تقریبات ہوں گی۔

یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان کا آغاز نمازِ فجر کے بعد قرآن خوانی سے ہوا اور اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور امن و امان کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.