بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوسف پٹھان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔

2007میں ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ اور 2011 کے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل یوسف پٹھان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

یوسف پٹھان نے ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، دوستوں، مداحوں اور ملک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس سفر میں تعاون کیا۔

واضح رہے کہ یوسف پٹھان نے کیریئر میں 57 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی کھیلے جب کہ وہ 174 آئی پی ایل میچز بھی کھیل چکے ہیں۔

2007 میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں کیریئر کا آغاز کرنے والے یوسف پٹھان  کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے عالمی کپ کے فائنل میں ڈیبیو کیا اور پہلے ہی میچ میں وہ ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بن گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.