سابق وزیراعظم اور نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے نام پر ڈالے گئے 7 ووٹ مسترد ہوگئے۔
یوسف رضا گیلانی اور صادق سنجرانی کے درمیان چیئرمین سینیٹ کے معرکے میں حکومتی حمایت یافتہ امیدوار نے میدان مار لیا ہے۔
پریزائیڈنگ افسر مظفر شاہ نے ایوان بالا میں یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہونے کا اعلان کیا۔
پریزائیڈنگ افسر کے مطابق سات ووٹرز نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی۔
مظفر شاہ نے سینیٹ ارکان کی موجودگی میں اعلان کیا کہ ایک ووٹر نے حکومتی اور اپوزیشن دونوں ہی کے امیدواروں کو ووٹ دیا ہے۔
پریزائیڈنگ افسر کے مطابق اس سینیٹ رکن کا ووٹ بھی مسترد کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.