بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوسف رضا گیلانی کو پی ٹی آئی کے ارکان بھی ووٹ دیں گے، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو پی ٹی آئی کے ارکان بھی ووٹ دیں گے۔  

عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوٹ کی چمک اور بوٹ پالش سے مستفید ہونے والے آج ووٹ کے تقدس کی بات کررہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ضمیر فروشوں اور نقب زنوں کا ٹولہ اضطرابی کیفیت میں مبتلا ہے جبکہ خادمہ جی پی ٹی آئی ارکان جعلی وزیراعظم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ووٹ کا تقدس پامال کرنےوالے ووٹ کوعزت دینے کے کھوکھلے نعرے ماررہے ہیں،انہوں نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کا تقدس تارتار کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے ۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ فونز کالز سے ارکان اسمبلی پر دباؤ ڈالتے آپ لوگوں کو شرم آنی چاہیے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کل کا دن عمران خان کے سیاسی مستقبل کا تعین کرے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ ووٹ کا تقدس پامال کرنےوالے ووٹ کو عزت دینے کے کھوکھلے نعرے مار رہے ہیں، انہوں نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کا تقدس تارتار کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

فردوس عاشق نے کہا تھا کہ یہ لوگ آج یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر منتخب کرانے کیلئے در در خاک چھان رہے ہیں، عمران خان کو ناتجربہ کار سیاستدان کہنے والے عقل کے اندھے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.