پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ سے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی۔
بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یوسف رضا گیلانی نے پارٹی کو اپوزیشن لیڈر سینیٹ سے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جمہوریت کے لیے جانیں اور قربانیاں دیں ہیں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی پر ایسے الزامات نہیں لگائے جاسکتے جن میں کوئی حقیقت نہ ہو۔
Comments are closed.