بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوسف رضاگیلانی کی کامیابی سلیکٹڈ حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہے، ناصر شاہ

سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی جمہوریت کی کامیابی ہے۔ پوری قوم کو حق کی فتح مبارک ہو۔

 اپنے ایک اہم بیان میں انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں پر قومی اسمبلی اراکین کا اعتماد سلیکٹیڈ کے خلاف عدم اعتماد ہے۔ ہم پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ عوام سلیکٹڈ حکمرانوں سے تنگ ہیں۔ اب شاید لانگ مارچ بھی نہ کرنا پڑے خان صاحب کو جلد گھر جانا چاہیے۔ 

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کی عظیم جدوجہد سے یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے۔ وقت کی دیوار پر لکھی تحریر سلیکٹڈ حکمراں پڑھ لیں، معیشت تباہ کرکے ملک کو 70 سال پیچھے دھکیلنے والوں کی اب ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ 

سید ناصر شاہ نے کہا کہ کوشش کی گئی کہ دھاندلی اور دھونس سے کام چلا کر حفیظ شیخ کو کامیاب کروایا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جلد حقیقی جمہوریت بحال کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.