یورپ میں گرمی کی لہر، لندن میں تاریخ کا گرم ترین دن
لندن میں لوگ گرمی سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں
گرمی کی شدید ترین لہر نے شمال کی طرف بڑھنے کے بعد منگل کے روز مغربی یورپ کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور تیز درجہ حرارت سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق، برطانیہ میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 40.2 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ درجہ حرارت اب بھی بڑھ رہا ہے۔
فرانس میں شدید گرمی کی وارننگ جاری کی گئی اور نیدرلینڈز میں جولائی کے ریکارڈ درجہ حرارت کی اطلاع ملی۔
فرانس، پرتگال، سپین اور یونان کے جنگلات میں لگنے والی مہلک آگ نے ہزاروں افراد کو اپنے گھر خالی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
سپین کے شمال مغربی علاقے زمورا میں جنگل میں لگنے والی آگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے اور پٹریوں کے قریب آگ لگنے کی وجہ سے علاقے میں ٹرینیں روک دی گئیں۔
شمالی پرتگال میں آگ سے بچنے کی کوشش کے دوران ایک بزرگ جوڑے کی موت ہو گئی۔
شدید گرم موسم کے زیادہ تواتر سے آنے کی وجہ سے موسم شدید سے شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔
جرمن وزیر ماحولیات سٹیفی لیمکے نے کہا کہ آب و ہوا کے بحران کا مطلب ہے کہ ملک کو انتہائی گرم موسم، خشک سالی اور سیلاب کی تیاریوں پر دوبارہ غور کرنا ہوگا۔
مغرب میں نانٹس سمیت فرانس کے کئی شہروں میں اب تک کا گرم ترین دن دیکھنے کے ایک دن بعد بھی جنگل کی آگ سلگ رہی تھی۔
30,000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، کیمپ کی متعدد جگہیں تباہ ہو چکی ہیں اور شہریوں کے لیے ہنگامی پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں۔ جنوب مغرب میں ایک مقبول سیاحتی علاقہ گیرونڈے خاص طور پر بری طرح متاثر ہوا ہے۔
فرانس بھر سے فائر فائٹرز دو آتشزدگیوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں جس نے گزشتہ ہفتے میں 19,300 ہیکٹر (47,700 ایکڑ) اراضی کو تباہ کر دیا ہے۔ منگل کی علی الصبح بورڈو شہر دھوئیں سے ڈھکا ہوا تھا جب ہوا نے سمت تبدیل کردی۔ گرونڈے کے علاقائی صدر جین لک گلیز نے کہا کہ یہ آکٹوپس کی طرح ایک عفریت ہے اور یہ آگے، پیچھے، دونوں طرف بڑھ رہا ہے اور بڑھ رہا ہے۔
گرم ترین درجہ حرارت اب شمال اور مشرق کی طرف منتقل ہو گیا ہے۔ برٹنی کے شمال مغرب میں سیکڑوں افراد کو اپنے گھروں سے نکلنا پڑا ہے اور آگ سے 1400 ہیکٹر نباتات تباہ ہو چکی ہیں۔
حکومت نے بتایا کہ لا ٹیسٹے ڈی بوچ کے چڑیا گھر میں ایک درجن جانور تناؤ اور زیادہ درجہ حرارت سے ہلاک ہوئے۔
برطانیہ کے ماہرین موسمیات نے بتایا کہ منگل کے روز لندن کے مغرب میں ہیتھرو ایئرپورٹ پر عارضی طور پر 40.2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور پیشن گوئی کرنے والوں نے خبردار کیا کہ کئی مقامات پر درجہ حرارت اب بھی بڑھ رہا ہے۔
وسطی، شمالی اور جنوب مشرقی انگلستان میں شدید گرمی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ برطانیہ میں گرمی کی لہر 42 سی کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
جب درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے تو آپ کیسے ٹھنڈے رہتے ہیں؟
پیشن گوئی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہیٹ آپریشن میں 363 جانوروں کو قافلے کی صورت میں 65 کلومیٹر (40 میل) دور بورڈو پیساک چڑیا گھر لے جایا گیا۔
پیشن گوئی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو شمال کی طرف بڑھ رہی ہے۔ بیلجیم کے جنوب میں اور مغربی اور جنوب مغربی جرمنی میں پارہ 40 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ بیلجیئم کے ریزورٹ ڈی ہان کے ٹیلوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں جل گئیں۔
جرمنی کی ڈی ڈبلیو ڈی موسمی سروس نے جولائی 2019 میں ڈوئسبرگ شہر میں قومی ریکارڈ درجہ حرارت 41.2 سینٹی گر ریکارڈ کیا تھا اور ترجمان اینڈریاس فریڈرک نے کہا تھا کہ منگل کے روز دریائے رائن کے کنارے اسی طرح کے علاقوں میں بھی اسی طرح کی گرمی پڑے گی۔
ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ منگل کے روز نیدرلینڈز میں درجہ حرارت 38.9 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو تاریخ میں اب تک کا گرم ترین دن تھا۔ پیشن گوئی کرنے والوں نے خبردار کیا کہ درجہ حرارت میں اضافہ جاری ہے۔
پرتگال بھر میں فائر فائٹرز کو متحرک کر دیا گیا ہے
اسپین اور پرتگال میں حالیہ دنوں میں گرمی کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ شمال مغرب میں لوساسیو میں جنگل میں لگنے والی آگ سے اتوار کے روز آگ بجھانے والے عملے کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا اور پیر کے روز ایک 69 سالہ چرواہے کی لاش ملی۔
فرانس کے کچھ حصوں میں ‘گرمی کی تباہی’ کی وارننگ
پرتگال میں درجہ حرارت جمعرات کو 47 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو جولائی کا ریکارڈ ہے۔ قومی موسمیاتی دفتر آئی پی ایم اے نے کہا ہے کہ ملک کے بیشر حصے میں آگ بھڑک اٹھنے کا خطرہ ہے۔
شمالی پرتگال کے علاقے مرکا میں آگ پھیلنے سے متعدد دیہات خالی کرا لیے گئے اور آگ کے شعلوں سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران 70 سال کی عمر کا ایک مرد اور ایک خاتون اپنی گاڑی میں دم توڑ گئے۔
فائر فائٹرز تین محاذوں پر آگ سے لڑ رہے تھے اور ایک مقامی میئر نے بتایا کہ تین ہزار ہیکٹر سے زائد زمین جل گئی ہے۔
Comments are closed.