بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران چیف الیکشن کمشنر سے تنہا ملنا چاہتے تھے، کنور دلشاد

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان چیف الیکشن کمشنر سے اکیلے میں ملاقات کرنا چاہتے تھے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنے قابل اعتماد ساتھی کو پیغام دے کر چیف الیکشن کمشنر کے پاس بھیجا تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان سے اکیلے میں ملاقات سے معذرت کرلی تھی۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے کہا کہ عمران خان کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کارروائی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس اس کی آڈیو بھی موجود ہے، وقت پڑنے پر وہ ان افراد کے نام بھی بتائیں گے۔

قبل ازیں جیو نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کا بڑا فیصلہ آرہا ہے، وہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت لگا رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے پیمرا سے آڈیو ویڈیوز منگوالیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.