یورپی یونین میں آج سے سفری ای یو ڈیجیٹل کوویڈ سرٹیفکیٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ڈبلن سے مقامی میڈیا کے مطابق ای یوڈیجیٹل سرٹفکیٹ آج سے آئرلینڈ کے علاوہ تمام یورپی ممالک میں لاگو ہوگا۔ ای یوڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کے بعد یورپی یونین میں سفر کے لیےقرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
مقامی میڈیا نے مزید کہا کہ ای یوڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کے لیے فائزر، آسٹرازینیکا، موڈرنا اور جانسن ویکسین کی خوراک ضروری ہے۔ آئرلینڈ 19 جولائی سے ای یو ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔
مقامی میڈیا کے مطابق جرمنی نے ڈیلٹا وائرس کے باعث پرتگال سے مسافروں کے آنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ پرتگال سے مسافروں کے جرمنی آنے پر پابندی کے فیصلے پر برسلز میں تشویش پائی جاتی ہے۔
اس حوالے سے یورپین جسٹس کمشنر نے کہا کہ جرمنی کو ایسے اقدام سے قبل یورپی پارٹنرز سے مشورہ کرنا چاہیے تھا۔
Comments are closed.