یورپی یونین نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے باجوڑ کے جلسے میں ہونے والے خودکش حملے پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک میں جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔
اس حوالے سے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس (یورپی وزارت خارجہ) کی ترجمان نبیلا مصرالی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ‘یورپی یونین پاکستان کے ضلع باجوڑ میں ہونے والے خوفناک حملے کے متاثرین کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم تشدد کے اس خوفناک عمل اور جمہوریت کو کمزور کرنے اور دہشت کو ہوا دینے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں’۔
Comments are closed.