بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یورپین یونین کا جمہوریت و انسانی حقوق کیلئے مزید 119.5 ملین یورو امداد کا اعلان

یورپین یونین نے جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے مزید 119.5 ملین یورو کی امداد کا اعلان کردیا۔

یورپین کمیشن کے مطابق 2021 کے بین الاقوامی ہفتہ جمہوریت کے بعد یورپین یونین نے 2021 میں دنیا بھر میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے مضبوط یورپی حمایت کو بڑھانے کے لیے 119.5 ملین مالیت کے 5 اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

ان رقوم میں سے 5 ملین ڈیموکریسی سپورٹ الائنس، 4 اعشاریہ 8 ملین اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر جبکہ باقی 100.8 ملین یورو دنیا کے 116 پارٹنر ممالک میں مقامی سول سوسائٹی تنظیموں، جمہوریت کے کارکنوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کی مدد کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

یورپین کمیشن کے مطابق اس کے علاوہ 4.9 ملین پاؤنڈ کی رقم انسانی حقوق کی تعلیم میں علاقائی اور عالمی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے بنائے گئے دنیا کی 100 یونیورسٹیوں کے گلوبل کیمپس آف ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت ماسٹر پروگرام شروع کرنے کے لیے بھی فراہم کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.