یورپی یونین کے صدر کا انتخاب آج ہورہا ہے، اس حوالے سے اجلاس یورپین پارلیمنٹ اسٹراسبرگ میں جاری ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ پارلیمنٹ کے دو گروپوں S&D اور EPP میں پہلے سے طے شدہ پاور شئیرنگ فارمولے کے تحت آج مالٹا سے تعلق رکھنے والی روبرٹا میٹسولا اس الیکٹڈ پارلیمنٹ کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوجائیں گی۔
یورپین پارلیمنٹ کے اس صدارتی الیکشن میں گرینز، ای سی آر اور لیفٹ کے گروپوں کی جانب سے بھی امیدوار سامنے آئے ہیں، لیکن روبرٹا ماٹسولا سر فہرست ہیں۔
یاد رہے کہ یورپین پارلیمنٹ کا یہ صدارتی انتخاب اس کے صدر ڈیوڈ ساسولی کے انتقال کر جانے کے باعث ہو رہا ہے۔
ان کا انتقال اس ماہ کی 11 تاریخ کو ان کے آبائی ملک اٹلی میں ہوا تھا۔
Comments are closed.