بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ:31 پولیس انسپکٹرز کی بطور DSP ترقی کی سفارش

سندھ پولیس کے 31 انسپکٹرز کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کے عہدوں پر ترقی کی سفارش کی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن آئی جی سندھ آفس سے اے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے جاری کر دیا ہے۔

سندھ پولیس کے مختلف شعبہ جات کے علاوہ وفاقی تحقیقاتی اداروں میں خدمات انجام دینے والے ان افسران کی ترقی کی آگاہی کے لیے خط لکھ دیے گئے ہیں، ایسے بیشتر افسران ایف آئی اے میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جن افسران کی ترقی کی سفارش کی گئی ہے ان میں احسان اللّٰہ جٹ، معشوق حسین، امجد جاوید کلیار، سردار خان پٹھان، سید شمیم حسین، عارف حیات، تاج محمد، راجہ ممتاز محمد، امتیاز اللّٰہ خان، مظہر علی جتوئی، دھنی بخش، طارق حسین سومرو، محمد اقبال حسین، سرور حسین، سید احسن ذوالفقار، منظور احمد صدیقی، خان محمد، طاہر ایوب، عبدالمنیم، محمد سہیل خٹک، سید محمد رضا، شاہ زمان، غلام علی جمالی، طاہر حسین، کمال نسیم، ارشد حسین، عطار حسین، عبدالواسع، محمد اعظم رانا، سیّد سعید اختر اور عبدالوحید شامل ہیں۔

سینٹرل پولیس آفس ذرائع کے مطابق مزید 350 انسپکٹرز کے ترقی بیج لائن اپ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.