پیر 24؍ شوال المکرم 1444ھ 15؍مئی 2023ء

یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل کی حنا ربانی کھر سے ملاقات

یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کے ساتھ پاکستان کی سیاسی صورتحال اور افغانستان کے حالات پر بات چیت کی ہے۔

یہ بات چیت سویڈن میں منعقد ہونے والے دوسرے ای یو انڈو – پیسیفک منسٹیریل فورم کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔

اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں جوزپ بوریل نے کہا کہ’میری پاکستانی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کے ساتھ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور EU – انڈو پیسیفک فورم میں افغانستان کے بارے میں اچھا تبادلہ خیال ہوا‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.