پیر 24؍ شوال المکرم 1444ھ 15؍مئی 2023ء

برطانیہ کا یوکرین کو فضائی دفاعی میزائل اور ڈرونز دینے کا اعلان

برطانیہ نے یوکرین کو فضائی دفاعی میزائل اور ڈرونز دینے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم اس کا کہنا ہے کہ یوکرین کو لڑاکا طیارے دینے کا ارادہ نہیں ہے۔

یوکرین کے لیے دفاعی امداد کے اعلان سے متعلق لندن سے ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یوکرین نے اپنے پائلٹوں کو F-16 پر تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان میزائلوں کے ذریعے کیف کی فوج روس کے دستوں اور اسلحہ ڈپو کو اگلے محاذوں سے آگے بڑھ کر نشانہ بنا سکیں گی

ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانوی رائل ایئر فورس ان طیاروں کو استعمال نہیں کرتی، برطانیہ کا یوکرین کو لڑاکا طیارے دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اس سے پہلے برطانیہ نے یوکرین کو سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل اور ڈرونز دینے کا اعلان کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.