بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یمن میں 4 لاکھ بچوں کے بھوک سے مرنے کا خدشہ

یمن میں رواں سال پانچ سال سےکم عمر کےکم از کم چار لاکھ بچوں  میں بھوک سے مرنے کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ نے انتباہ جاری کرتےہوئے کہا کہ یمن میں انسانی بحران سےنمٹنے کیلئےملنے والی امداد ناکافی ہے۔

اقوام متحدہ کا کہناہے کہ یمن میں جنگ اور کوروناوائرس کے سبب خوفناک غذائی قلت کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

رواں سال 5سال سےکم عمر بچوں میں شدیدغذائی قلت کی شرح میں22 فیصداضافہ ہوسکتاہے۔

یمن میں غذائی قلت سےنمٹنےکیلئےدرکار3.4بلین ڈالرمیں سےصرف 1.9ڈالر ملے ہیں جبکہ امدادی فنڈزنہ ملنےکے سبب غذائی قلت سےنمٹنےکے پروگرامز محدود کرنے یا بند کرناپڑرہےہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.