یمن سے بحیرہ احمر میں تین کمرشل بحری جہازوں پر 4 ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ بحری جہازوں کی مدد کی اپیل پر امریکی جنگی جہاز USS CARNEY نے تین ڈرونز کو راستے میں مار گرایا۔
میزائل حملوں سے تین بحری جہازوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب یمن کے حوثی گروپ نے بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
یمن کے حوثی گروپ نے غزہ پر اسرائیلی حملے رکنے تک ردعمل جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
Comments are closed.