جاپان نے یمن کے لئے 20.5 ملین ڈالرز کی غذائی امداد کی فراہمی کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن میں جاپانی سفارتخانے نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ ان فنڈز کا مقصد یمنی عوام کو کھانا اور غذائیت کی فراہمی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس سے 2،285،000 افراد کے لئے خوراک کی فراہمی کی توقع کی جارہی ہے۔
سفارت خانے نے نشاندہی کی کہ یہ فنڈ ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے ذریعہ مالی سال 2020 کے حکومت کے اضافی بجٹ سے فراہم کیا جائے گا۔ جبکہ مستقبل میں جاپان مختلف شعبوں میں امداد فراہم کرکے یمنیوں کی حمایت اور ان کے دکھوں کا مداوا جاری رکھے گا۔
The post یمنی عوام کیلئے جاپان کا بڑی امداد کا اعلان appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.