جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

یمنی حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی ٹائیکون کا جہاز اغوا کر لیا

یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی ٹائیکون (دولت مند بزنس مین) کا بحری جہاز اغوا کر لیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بحری جہاز اسرائیل کی ملکیت نہیں، عملے میں بھی کوئی اسرائیلی شامل نہیں۔ 

اسرائیلی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ترکیہ سے بھارت جانے والے جہاز پر عملے کے 52 افراد موجود ہیں۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق برطانوی کمپنی کا جہاز اسرائیلی ٹائیکون کی ملکیت ہے۔ 

یاد رہے کہ حوثی، اسرائیلی کمپنیوں یا اسرائیلی پرچم والے جہازوں کو نشانہ بنانے کا کہہ چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.