وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے7 اسپتالوں کے ایم ایس کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے وارننگ دی ہے۔
یاسمین راشد نے جھنگ، جڑانوالہ، تاندلیانوالہ اور سمندری کے ایم ایس کو وارننگ دی ہے، وزیر صحت کی ہدایت پر ڈی جی ہیلتھ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں اسپتالوں کا دورہ کیا ہے۔
ڈی جی ہیلتھ نے ایس او پیز اور ڈاکٹرز کی حاضری سمیت صحت و صفائی کا جائزہ لیا۔
دوسری جانب اس موقع پر یاسمین راشد نے کہا کہ اسپتالوں میں بدانتظامی اور ڈاکٹروں کی غیرحاضری برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments are closed.