اسلام آباد: حکومت کی جانب سے ہیکنگ سے بچنے کیلئے خصوصی ایپلیکیشن کی تیاری پر کام جاری ہے،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایپلیکیشن پر 60 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور کابینہ ارکان سمیت حساس عہدوں پر موجود افراد ایپلی کیشن استعمال کریں گے،ملک دشمن قوتوں کی جانب سے ہیکنگ کی کوششوں سے آگاہ ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چند ماہ میں ایپلیکیشن کی تیاری کا کام مکمل کر کے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کر دیں گے، نئی ایپلیکیشن واٹس ایپ طرز کی ہی ہو گی لیکن غیر ملکی انٹر فیس استعمال نہیں ہوگا۔
شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ایپلی کیشن کا استعمال عوامی سطح پر نہیں ہو گا، سکیورٹی اور سائبر اٹیکس کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی جائے گی۔
خیال رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئروزیر اعظم عمران خان کےخلاف بھی استعمال ہوا ہے۔
Comments are closed.