بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اوکاڑہ کینٹ کے قریب بس الٹنے سے4 افراد جاں حق ، 21 زخمی

اوکاڑہ کینٹ کے قریب مسافروں سے بھری بس الٹنے سے4 افراد جاں حق اور21افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ الجہاد چیک پوسٹ اوکاڑہ کینٹ کے قریب بس ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹی جس کی زد میں ایک موٹر سائیکل بھی آگئی۔

حادثہ کے نتیجے میں3 مسافر اور ایک موٹر سائیکل سوار سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ تین خواتین سمیت 21 افراد زخمی ہو گئےجنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان میں تونسہ روڈ پر سیالکوٹ سے راجن پور آ رہی مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک ٹکر، 25 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی ہوگئے، بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ساحر بی بی،عمران ،ارسلان اور طاہر کے نام سے ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.