بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان

شہر قائد کراچی میں عید سے قبل موسم خوشگوار ہو گیا،  تیز ہوا کے ساتھ پھوار پڑنے لگی۔

 کراچی میں 24گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  بوندا باندی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے، کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا  ہے۔

کراچی میں  24 سے 36کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز…

شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30سے32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 82فیصد ہے، جنوب مغرب سے ہوائیں 27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.