بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

‘زمین والوں پر رحم کرو، اللہ تم پر رحم کرے گا’

شیخ بندربن عبد العزیز نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ نے والدین کے ساتھ بھلائی کا راستہ اختیار کرنے کا حکم دیا ہے اللہ کا حکم ہے کہ والدین کے بعد رشتے داروں سے اچھا رویہ اختیار کرو، اپنے نفس کا تزکیہ کرو اور تقویٰ اختیا رکرو، امت کو چاہیےایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے۔

مسجدہ نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ بندربن عبد العزیز نے کہا کہ رسول ﷺنے فرمایا تم زمین والوں پر رحم کرو، اللہ تم پر رحم فرمائے گا،  اللہ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب ہے، اللہ کی رحمت سے وہی مایوس ہوتا ہے جو گمراہ ہو چکا ہو۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے فرمایا اللہ کےساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراوَ اللہ کے سوا کسی کو نہ پکارو، اللہ نے فرمایا  اپنے رب کی ایسے  عباد ت کرو  جیسے اللہ تمہیں دیکھ رہا ہے  اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈرو، اس  نے انسان کو   بہترین انداز میں پیدا کیا اللہ نے اپنے اوپر رحم کو لازم  کیا۔

امام کعبہ نے کہا کہ  رسول ﷺنےفرمایا جنت میں اللہ کے رحم و فضل کے بغیر کوئی داخل نہیں ہو گا اگر اللہ کا فضل نہ ہوتا تو سب شیطان کی ہی اتباع کرتے اپنے  ملازمین کے  ساتھ احسان کا معاملہ اختیار  کرو،قرآن میں فرمایا گیا ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اللہ زمین پر فساد کرنے والوں کو پسند نہیں  کرتا اور کسی بندے کی  محنت  ضائع نہیں  کرتا،  اللہ نے فرمایا مرد اور عورت میں جو بھی بھلائی کا کام کرے اس کو اجر دیا جائے گا، متقی کے لیے جنت کی خوشخبری ہے  جب کسی کو ہدیہ دو تو اچھا دو۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا فرمان ہے جو بندہ   اپنےنفس پر ظلم کرتاہے تو اس کے لیے  توبہ کا دروازہ کھلتا ہے اللہ نے فرمایا اس نے زمین اور آسما ن کو6 دن میں تخلیق کی اگر کسی علاقے میں کومرض پھیلا ہے تو وہاں مت جاوَ اللہ نے اپنے اوپر رحم کو لازم  کیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.