پیر7؍رجب المرجب 1444ھ 30؍جنوری 2023ء

ہیڈ کوچ کا عہدہ ختم، مکی آرتھر ٹیم ڈائریکٹر ہوں گے، ذرائع

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مکی آرتھر کےلیے ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ متعارف کروادیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم ہیڈ کوچ نہیں اسسٹنٹ کوچز کے ساتھ کام کرے گی، مکی آرتھر ٹیم ڈائریکٹر ہوں گے جو تمام معاملات دیکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق گرانٹ بریڈبرن کے مکی آرتھر کے کوچنگ سیٹ اپ میں شامل ہونے کا قوی امکان ہے۔

مکی آرتھر انگلش کاؤنٹی سیزن کے دوران پاکستان ٹیم کے ساتھ دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ معاہدہ متوقع ہے۔ 

مکی آرتھر ورلڈکپ 2023 اور آسٹریلیا دورہ پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

پی سی بی نے مکی آرتھر کےلیے چیف آف سٹاف تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے جنرل منیجر ریحان الحق کو بطور ٹیم منیجر تعینات کیے جانے کا امکان ہے، جو بنیادی طور پر مکی آرتھر کے چیف آف سٹاف کے طور پر کام کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ہوں گے، 23 جنوری 2023 کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

پی سی بی مکی آرتھر کے ساتھ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے 3 اسسٹنٹ کوچز رکھے گا۔

گرانٹ بریڈبرن کو بطور فیلڈنگ اور اسسٹنٹ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مکی آرتھر کے اپریل کے پہلے ہفتے میں لاہور آنے کا بھی امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.