ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن چھٹیوں پر چلے گئے، وہ نیوزی لینڈ پہنچنے پر قرنطینہ کی مدت پوری کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گرانٹ بریڈ برن 4 ہفتے کی سالانہ چھٹیوں پر گئے ہیں۔
دوسری جانب بولنگ کوچ محمد زاہد بھی دسمبر میں انگلینڈ چھٹیاں گزارنے گئے تھے تاہم انہوں نے فیملی ایشو کے باعث واپس آکر ذمے داریاں نہیں سنبھالی ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد زاہد کی جگہ نئے بولنگ کوچ کی تلاش کی جائے گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.