ہیوسٹن کی فورٹ بینڈ کاؤنٹی میں بین المذاہب افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس کے روح رواں ہارون مغل تھے، جنہوں نے مقامی تنظیموں کے اشتراک سے اس افطار ڈنر تقریب کا انعقاد کیا تھا۔
افطار ڈنر میں 65 سے زائد منتخب نمائندوں سمیت کانگریس کے اراکین، ریاست ٹیکساس اسمبلی کے اراکین، اعلیٰ حکام، ججز، بین المذاہب کے رہنماؤں سمیت پاکستان کے قونصل جنرل اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر فوڈ ڈرائیو کا اہتمام بھی کیا گیا افطار ڈنر کی تقریب میں ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں اس افطار ڈنر کے ذریعہ مسلمان کمیونٹی کو رمضان المبارک کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے ہم اپنی ریاست میں امن کو پروموٹ کر رہے ہیں۔
اس موقع پر امریکی کانگریس کی رکن اور امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کا خصوصی پیغام یہاں لیکر آئی ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ صدر پوری دنیا کو آپس میں جوڑنے کا مشن لیے ہوئے ہیں اور آج دنیا میں ایک نیا امریکہ نمودار ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ وہ امریکہ کو بین الاقوامی برادری کے ساتھ لے کر چلیں اور اس ضمن میں امریکہ اس لیے ہی عظیم تر ہے کہ وہ تمام بین الاقوامی برادری کو ایک ساتھ لیکر چلنا چاہتا ہے اور وہ اس پر بھرپور طریقہ عمل کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان برداشت اور جذبہ ایثار کا سبق دیتا ہےاس ماہ میں کمیونٹی کی خوراک کے ذریعہ مدد کی جاتی ہے، جس سے آپس میں رہنے والی کمیونٹی کے درمیان محبت اور یگانگت کا اظہار ہوتا ہے۔ اور ایک دوسرے کے ساتھ مزید قریب آنے اور محبت کا اظہار بھی ہوتا ہے۔
تقریب سے خطاب میں ہیرس کاؤنٹی کی ڈسٹرک اٹارنی نے افطار ڈنر کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ اولین فرض ہے کہ وہ یہاں رہنے والے تمام افراد کی حفاظت کرے اور تمام کمیونٹی افراد کو معیاری زندگی بسر کرنے میں ان کی مدد کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہیرس کاؤنٹی بین الثقافتی کاؤنٹی ہے انہوں بتایا کہا کہ گزشتہ سال اس کاؤنٹی میں نفرت پر مبنی جرائم کے بارہ مقدمات درج کیے گئے۔ گو کہ یہ کوئی خوش آئند خبر نہیں مگر اس کو بتانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم کسی بھی انفرادی شخص کو نفرت پر مبنی جرم کرنے کی پاداش میں اس کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری نظر میں کسی بھی شخص سے رنگ، نسل، مذہب اور کسی ملک سے تعلق کی بنیاد پر نفرت کرنا ایک سنگین جرم ہے، کیونکہ یہ کمیونٹی کی تقسیم کا باعث بننتا ہے۔
ریاست ٹیکساس اسمبلی کے رکن رون رینالڈس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ٹیکساس میں رہنے والے مسلمان کمیونٹی رہنمائوں پر ہمیں فخر ہے کہ وہ یہاں رہنے والی تمام کمیونٹی کو ایک ساتھ لے کر چلتے ہیں اور اس افطار کے ذریعے وہ محبت کا پیغام پہنچا رہے ہیں۔
تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل ابرار حسین ہاشمی، جنرل سکریٹری پی اے بی پی اے ثناء ، شیرف ایرک فگن، کاؤنٹی کے خزانچی بل ریکرٹ، ڈسٹرکٹ اٹارنی برائن ایم مڈلٹن، کونسل مین نوشاد کرملی، کانسٹیبل نبیل شائک، کانگریسی الگرین کے چیف سیم مرچنٹ، اسلامی اسکالر توقیر شاہ، بین الاعقائد رہنما، میئر اسٹافورڈ سیسل، میئر شوگرلینڈ، ہیوسٹن پولیس کی لینش دانش حسین، کیپٹن شیرف ناصر عباسی، بی اے یو سی یو کے صدر فیضان عتیق ، ہیوسٹن باکو سسٹر سٹی کے صدر ارادہ اخونڈوفا ، اٹارنی نومی حسن، احمد کمال، مطلوب خان، فورٹ موڑ کاؤنٹی جج کے پی جارج ، فورٹ موڑ کاؤنٹی شیرف ایرک فگن، ہیرس کاؤنٹی، فورٹ بینڈ ڈسٹرکٹ اٹارنی برائن مڈلٹن نے شرکت کی۔
فورٹ موڑ کاؤنٹی کے خزانچی، بل ریکرٹ، کانسٹیبل نبیل شیک، کاؤنٹی کے اٹارنی بریجٹ سمتھ، لاسن، ٹریزار کارمین ٹرنر، جج جولیو میتھیوز، جج او نیل ولیمز، جج ٹونی والیس، جج کرسچن بیسیرا، جج تیمیکا کارٹر، جج رابرٹ رولنک، ڈسٹرکٹ کلرک بیورلے واکر، کانسٹیبل ڈیرل اسمتھ، شوگر لینڈ سٹی کونسلر نوشاد کیرمللی ، میئر پرو کیرول میک کتین ، سٹی کونسل مین ولیم فرگسن ، اسٹافورڈ میئر سیسل ولیس ، اسٹافورڈ سٹی کونسل وومن ایلس چن ، ، جج او نیل ولیمز ، جج ٹیانا واٹسن ، جج جیری زیمر ، جج اسرائیل گارسیا ، جج جولی میتھیو ، جج ٹونی والیس ، ڈیبورا فریلی ، فرینک فریلی ، کرس ہولنز ، پرنل ڈا لیکن ، کمشنر گریڈی پرستیج ، کیلا اسنیڈ ، ڈوری ونڈ ، جج ڈیڈرا ڈیوس ، کونسل ویمن ایلس چن ، ڈاکٹر پیٹرک ، جج فرینک فریلی ، ایف بی آئی ایس ڈی بورڈ کے ٹرسٹی صدر اڈی سمیت کئی نمایاں شخصیات بھی افطار ڈنر میں شریک تھیں۔
اس موقع پر پروگرام کے آرگنائزر ہارون مغل نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ کانگریس کے رکن الگرین سمیت مختلف اعلیٰ منتخب عہدیداران کی جانب سے افطار ڈنر کے انعقاد پر منتظمین افطار ڈنر کو تہنیتی سرٹیفکیٹ بھی پیش کیے گئے۔
گورنر ریاست ٹیکساس کی جانب سے سرکاری طور پر فورٹ بینڈ افطار ڈے کا اعلان بھی کیا گیا، اس موقع پر سیکڑوں افراد نے مسلمانوں کے ہمراہ روزہ افطار کیا۔
Comments are closed.