but only love can say subtle 中文 san antonio naked women i am vietnamese white girl looking for asian 1 thing 2 do 3 words 4 you kristel hope

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہینگ ٹونگ 48 روز بعد کراچی بندرگاہ پہنچا دیا گیا

کراچی کے علاقے کلفٹن میں سمندر کے کنارے ریت میں دھنسے بڑے کارگو بحری جہاز ’ہینگ ٹونگ77‘ کو نکال کر 48 روز بعد کراچی کی بندرگاہ پر پہنچا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جہاز کو صبح سویرے ٹرمینل پر لگا دیا گیا ہے، جبکہ وزارتِ میری ٹائم نے جہاز سے متعلق تحقیقات اب تک مکمل نہیں کی ہیں۔

واضح رہے کہ گڈانی شپ بریکنگ کی ایان شپ بریکنگ کمپنی کے عملے نے جہاز کو نکالنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

کمپنی ذرائع کے مطابق ٹگ ماسٹر سے ہی شپ کو نکالا گیا مگر روپ دوسری طرح کا استعمال کیا گیا۔

کراچی میں کلفٹن کے ساحل پر ریت میں پھنسے ہوئے بحری جہاز ’’ہینگ ٹونگ 77 ‘‘کو آج نکال دیا گیا۔

پاناما میں رجسٹرڈ ’ہینگ ٹونگ77‘ 20 اور 21 جولائی کی رات کراچی کی بندرگاہ پر جانے کے دوران اینکر ٹوٹ جانے کی وجہ سے کلفٹن کے قریب سمندر کنارے ریت میں دھنس گیا تھا۔

جہاز کو نکالنے کے لیے 2 درجن سے زائد کوششیں کی گئیں تاہم ایان شپ بریکنگ کمپنی کی گزشتہ روز کی کوشش کامیاب ثابت ہوئی۔

گزشتہ ماہ جہاز نکالنے کی 1 کوشش میں جہاز پہلے مقام سے 1 کلومیٹر دور ساحل پر دوبارہ پھنس گیا تھا۔

اس صورتِ حال پر جہاز کے کیپٹن نے سی میکس کمپنی اور کمپنی نے جہاز کے کیپٹن کو آپریشن ناکام ہونے کا ذمے دار قرار دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.