بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا وائرس سندھ میں مزید 35 جانیں لے گیا

سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح 5 اعشاریہ 91 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ صوبے میں 35 افراد انتقال کر گئے۔

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 61 فیصد تک جا پہنچی، شہر میں 4 ہزار 129 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 397 کیسز مثبت آئے ہیں۔

حیدر آباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 88 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ وہاں 951 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 94 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس…

کراچی اور حیدرآباد کے علاوہ سندھ کے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں میں کورونا کی شرح 3 اعشاریہ 54 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سندھ کے مختلف اضلاع میں 8 ہزار 60 ٹیسٹ میں سے 285 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں مجموعی طورپر کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح 5 اعشاریہ 91 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، صوبے بھر میں 13 ہزار 140 ٹیسٹ میں سے 776 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.