malunggay juice kenyancupid.com login heeraa filipino cupid chat room vnam north vancouver country dating websites free

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہینگ ٹونگ واپس کیسے جائے گا؟

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) ذرائع نے بحری جہاز ’ہینگ ٹونگ 77‘ کا اسٹیئرنگ خراب ہونے کا انکشاف کیا ہے جس کے بعد جہاز کو رسے سے باندھ کر پاکستان سے منتقلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کے پی ٹی ذرائع کے مطابق جہاز کو رسے سے باندھ کر خلیجِ فارس کی قریبی بندرگاہ منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کا مالک پاکستان میں جہاز مرمت کے بجائے بیرونِ ملک منتقلی چاہتا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پانی کے اندر جہاز معائنے کے بعد کھینچ کر منتقلی کا فیصلہ ہو گا۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں سمندر کے کنارے ریت میں دھنسے بڑے کارگو بحری جہاز ’ہینگ ٹونگ77‘ کو نکال کر 48 روز بعد کراچی کی بندرگاہ پر پہنچا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے کلفٹن میں سمندر کے کنارے ریت میں دھنسے بڑے کارگو بحری جہاز ’ہینگ ٹونگ77‘ کو نکال کر 48 روز بعد کراچی کی بندرگاہ پہنچایا گیا۔

گڈانی شپ بریکنگ کی ایان شپ بریکنگ کمپنی کے عملے نے جہاز کو نکالنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

کمپنی ذرائع کے مطابق ٹگ ماسٹر سے ہی شپ کو نکالا گیا مگر روپ دوسری طرح کا استعمال کیا گیا۔

پاناما میں رجسٹرڈ ’ہینگ ٹونگ77‘ 20 اور 21 جولائی کی رات کراچی کی بندرگاہ پر جانے کے دوران اینکر ٹوٹ جانے کی وجہ سے کلفٹن کے قریب سمندر کنارے ریت میں دھنس گیا تھا۔

جہاز کو نکالنے کے لیے 2 درجن سے زائد کوششیں کی گئیں تاہم ایان شپ بریکنگ کمپنی کی گزشتہ روز کی کوشش کامیاب ثابت ہوئی۔

گزشتہ ماہ جہاز نکالنے کی 1 کوشش میں جہاز پہلے مقام سے 1 کلومیٹر دور ساحل پر دوبارہ پھنس گیا تھا۔

اس صورتِ حال پر جہاز کے کیپٹن نے سی میکس کمپنی اور کمپنی نے جہاز کے کیپٹن کو آپریشن ناکام ہونے کا ذمے دار قرار دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.