بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسینیشن سست روی کا شکار

کورونا وائرس کےخلاف فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسینیشن سست روی کا شکار ہے۔

لاہور، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مقابلے میں سندھ میں کورونا ویکسینیشن کا عمل تیز ہے۔

لاہور کے میو سپتال میں اب تک صرف 17 ، سروسز اسپتال میں 45 اور جناح اسپتال میں صرف 78 ہیلتھ ورکرز کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی ہے۔

لاہور کے جنرل اسپتال میں تو اب تک ویکسی نیشن شروع ہی نہیں کی جاسکی ہے۔

خیبرپختونخوا میں اب تک صرف 199 ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کی گئی ہے جبکہ بلوچستان میں 97 افراد کو انسداد کورونا وائرس کی ویکسین لگائی گئی ہے۔

صوبہ سندھ میں 3 روز کے دوران 7 ہزار 349 ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن ہوچکی ہے۔

64 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز نے ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.