شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے والی میگھن مارکل کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر شہزادہ ہیری کے لیے برطانیہ کا سفر مشکل رہا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھن کا کہنا ہے کہ ’وہ جانتی ہیں کہ ہیری کے لیے برطانیہ کا سفر مشکل رہا کیونکہ وہ میگھن اور آرچی کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہتے تھے۔‘
میگھن نے بتایا کہ ’انہوں نے ہر روز ہیری کو یقین دلایا کہ وہ ٹھیک ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتی تھی کہ ہیری فکر مند ہوں۔‘
ایک غیر ملکی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ میگھن اور بیٹا آرچی ملکہ برطانیہ سے رابطے میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق میگھن نے دادا کی آخری رسومات سے پہلے ہیری کے ساتھ بات کی تھی اور رواں ہفتے کے آغاز میں میگھن اور بیٹے آرچی نے ملکہ کے ساتھ بھی بات کی تھی۔
خیال رہے کہ شہزادہ فلپ کے انتقال کے بعدان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے تقریباً ایک ہفتہ برطانیہ میں گزارنے کے بعد شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور ان کے بیٹے آرچی کے پاس واپس گئے ہیں۔
جب ہیری نے اکیلے برطانیہ کا سفر کیا تھا تو وہ اس دوران اہلیہ میگھن کے لیے فکرمند تھے کیونکہ وہ اس وقت حاملہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہیری جب برطانیہ میں تھے تو میگھن سے روزانہ بات کرتے تھے۔
Comments are closed.