
شہزادہ ہیری اور شہزادہ ولیم کے درمیان رابطہ جولائی تک متوقع ہے جبکہ دونوں بھائیوں کی ملاقات ایک انتہائی جذباتی موقع پر ہوگی۔
یو کے ڈیلی ایکسپریس کی رپورٹس کے مطابق دونوں بھائی اپنی ماں کی میراث کو قائم رکھنے کے لیے متحد ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ولیم اور ہیری یکم جولائی کو اپنی والدہ ڈیانا کے 60ویں سالگرہ کے موقع پر اکٹھے ہوں گے۔
پرنس ہیری کے ایک دوست کے مطابق میگھن کے اوپرا ونفرے کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہی خاندان پر نسلی تعصب کے الزامات عائد کرنے کے بعد شہزادہ ہیری نے اپنے والد شہزادہ چارلس اور بھائی ولیم سے بات کی تھی۔
واضح رہے کہ ہیری نے اوپرا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد نے ان کے معاشی امداد روک دی تھی اور ان کی کالز کا جواب بھی نہیں دے رہے تھے، ہیری نے شہزادہ ولیم سے اپنے خراب تعلقات کے بارے میں بھی بات کی تھی۔
میگھن اور ہیری اپنی شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے کے بعد اس وقت امریکی ریاست کیلیفورنیا میں رہائش پذیر ہیں۔
شاہی جوڑے کی دوست، امریکی صحافی گیل کنگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہیری اور میگھن کو ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے کال کی تھی، گیل نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ ہیری نے اپنے بھائی اور والد سے بات کی ہے۔
Comments are closed.