بھارتی ریاست گجرات کے علاقے جونا گڑھ کے ہوٹل میں شیر کے داخلے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
رواں ماہ کی 8 تاریخ کو گجرات کے ایک ہوٹل کے احاطے میں ایک شیر داخل ہوگیا۔
ہوٹل میں شیر کے داخلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج انٹرنیٹ پر زیر گردش ہے۔
ٹوئٹر صارف ادیان کچھی نے اس حوالے سے مختصر ویڈیو کلپس کی ایک سیریز شیئر کی، جس میں شیر ہوٹل کے مختلف احاطوں میں مزے سے گھوم رہا ہے۔
انٹرنیٹ پر زیر گردش ویڈیوز میں شیر کو پارکنگ ایریا سمیت ہوٹل کے مختلف ایریاز میں گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ان ہی ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے تھوڑی دیر ہوٹل کے مختلف احاطوں کو اچھی طرح دیکھنے کے بعد شیر دیوار سے اچھل کر ہوٹل سے باہر چلا گیا۔
سیکیورٹی گارڈ جو شیر کی ہوٹل میں موجودگی کے دوران اپنے کیبن میں دبک کر بیٹھے تھے، وہ شیر کو ہوٹل سے باہر کی چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھ کر مطمئن ہوگئے۔
ادیان کچھی نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ آج کل جونا گڑھ میں شیروں کی آمد روزمرہ کا معمول بن گئی ہے۔
Comments are closed.