جب سے غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کا آغاز ہوا ہے وہاں موجود بہادر صحافی دنیا کو سوشل میڈیا کے ذریعے فلسطینیوں کی دردناک صورتحال کے بارے میں مسلسل آگاہ کر رہے ہیں۔
حال ہی میں غزہ سے فلسطینی صحافیوں کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری وحشیانہ بمباری کے باوجود بھی صحافیوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔
اس ویڈیو میں صحافیوں کو یہ گنگناتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ’ ہم تب تک یہیں رہیں گے جب تک درد ختم نہیں ہو جاتے ہم یہیں رہیں گے جب تک نغمے سریلے نہیں ہو جاتے‘۔
ان صحافیوں نے غزہ میں جاری کشیدگی کے دوران اب تک اپنے بہت سے پیاروں کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا ہے لیکن پھر بھی ان کے حوصلے بلند ہیں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 16 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 15 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.