جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 350 سے زائد فلسطینی شہید

 غزہ کے محصور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم 63ویں روز بھی جاری ہیں، اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 350 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے خان یونس، رفح، شجاعیہ اور نصائرت کے پناہ گزین کیمپوں سمیت 250  مقامات پر بمباری کی ہے۔

سابق اسرائیلی آرمی چیف کا فوجی بیٹا گال میر شمالی غزہ میں جھڑپ میں مارا گیا۔

7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار  سے زائد ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کو زمینی آپریشن میں حماس کے القسام بریگیڈ کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے، غزہ کے زمینی آپریشن میں القسام فائٹرز کے ہاتھوں مزید دو اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں جس کے بعد غزہ میں زمینی آپریشن میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 91  ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.