آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم پر عزم قوم ہیں، نوجوان ہمارا حقیقی اثاثہ ہیں، تمام تر مشکلات اور قربانیوں سے ہم نے امن اور ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی، اب نوجوانوں کو پاکستان کو بلندیوں تک لے جانے میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، آرمی چیف یونیورسٹی کانووکیشن کے مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گریجویشن کرنے والے طلبا کو ڈگریاں اور میڈلز دیے۔
آرمی چیف نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پاکستان کے تعلیمی اداروں کے تاج پر ہیرا ہے، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے عالمی شہرت کے بڑے نام پیدا کیے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نوجوان قائد کے وژن کے مطابق ہمیشہ اپنا مقصد اعلیٰ رکھیں۔
Comments are closed.