بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہم وہ کام کریں جس میں پارلیمنٹ اور آئین کی فتح ہو، ایاز صادق

سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہم وہ کام کریں، جس میں پارلیمنٹ اور آئین کی فتح ہو۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ آئینی نکات پر بحث اپوزیشن، حکومت اور اسپیکر کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق کام کرنے میں ہی ہماری عزت ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ دینے کی بجائے حکومت اور اپوزیشن مل بیٹھ کر مشاورت کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم وہ کام کریں جس میں پارلیمنٹ اور آئین کی فتح ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.