وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ ہم نے یوسف رضا گیلانی سے بدلہ لے لیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں حکومتی حمایت یافتہ امیدوار صادق سنجرانی کی فتح کے اعلان کے ساتھ ہی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کیا۔
انہوں نے اپنے اعلان میں کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے حکومتی امیدوار سنجرانی صاحب سینیٹ چئیرمین کا الیکشن جیت گئے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ گیلانی صاحب سے بدلہ لے لیا گیا، قومی اسمبلی میں ہمارے 4 ووٹ ضائع ہوئے تھے آج 7 ووٹ ضائع ہوئے۔
شہباز گل نے اپنے پیغام میں پنجابی میں استفسار کیا کہ ’ہور کوئی خدمت ساڈے لائق؟‘
انہوں نے ساتھ ہی اپوزیشن اور اس کے امیدوار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب رونا نہیں، خان نے کہا تھا خفیہ ووٹنگ نہ کرو۔
دوسری طرف یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے قاسم گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیا اور اس کے خلاف ٹربیونل میں جانے کا اعلان کیا ہے۔
Comments are closed.