بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہم نے صرف کھیلنا ہے ،عمران خان کی  مبینہ امریکی سائفر سے متعلق آڈیو لیک

اسلام آباد:عمران خان کی  مبینہ امریکی سائفر سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی آڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

ملک میں اعلیٰ شخصیات کی خفیہ گفتگو افشا ہونے کے سلسلے میں ایک اور آڈیو کا اضافہ ہوگیا ہے،سابق وزیراعظم عمران خان کی بھی آڈیو لیک ہوگئی، سائفر کے معاملے پر عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی صوتی  کی گفتگو سامنے آگئی ہے۔

عمران خان سائفر کے معاملے پر اعظم خان کو حکمت عملی بتا رہے ہیں۔ آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں ہم نے صرف اس پر کھیلنا ہے، امریکہ کا نام نہیں لینا۔

آڈیو کی ابتدا میں مبینہ طور پر عمران خان نے کہا کہ ہم نے بس صرف کھیلنا ہے اس کے اوپر، نام نہیں لینا امریکا کا، صرف کھیلنا ہے کہ یہ تاریخ پہلے سے تھی اس کے اوپر۔

اعظم خان نے کہا کہ سائفر پر ایک میٹنگ کرلیتے ہیں، شاہ محمود خط پڑھ کر سنائیں گے، وہ پڑھ کرسنائے گا تو میں کاپی کرلوں گا آرام سے توآن ریکارڈ آجائے گی کہ یہ چیز ہوئی ہے، سفارتی زبان میں اسے تھریٹ کہتے ہیں، پھر تجزیہ اپنی مرضی کے منٹس میں کردینگے تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ میں ہوں۔

لیک آڈیو میں اعظم خان کہہ رہے ہیں کہ سفارتی زبان میں اسے دھمکی کہتے ہیں، دیکھیں منٹس تو پھر میرے ہاتھ میں ہیں اپنی مرضی سے منٹس ڈرافٹ کرلیں گے، عمران خان پوچھتے ہیں کہ پھرکس کس کو بلائیں اس میں؟  جس پر اعظم خان کہتے ہیں کہ شاہ محمود قریشی، میں اور سہیل ہوں گے، چیئرمین پی ٹی آئی جواب میں کہتے ہیں ٹھیک ہے کل ہی کرتے ہیں۔

تجزیہ یہ ہوگا کہ یہ سائفر تھریٹ ہے، دیکھیں پھر منٹس تو میرے ہاتھ میں ہیں نا،اپنی مرضی سے منٹس ڈرافٹ کرلیں گے، تاکہ وہ چیزیں ریکارڈ میں آجائیں آپ یہ دیکھیں کہ وہ قونصلیٹ فاراسٹیٹ ہیں، آپ فارن سیکرٹری کو بلائیں تاکہ پولیٹیکل نارہے اوربیوروکریٹک ریکارڈپہ چلاجائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ڈیمارچ نہیں بھی دینا تو میں نے رات کو اس پر بہت سوچا کہ اس کو کس طرح کور کرنا ہے، ایک میٹنگ کرتے ہیں جس میں شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری خارجہ ہوں گے۔

اعظم خان کہہ رہے ہیں کہ وہ چیزیں ریکارڈ میں آجائیں، آپ یہ دیکھیں کہ وہ قونصلیٹ فار اسٹیٹ ہیں، وہ پڑھ کرسنائے گا میں کاپی کرلوں گا آرام سےتو آن ریکارڈ آجائے گا کہ یہ چیز ہوئی ہے، آپ فارن سیکرٹری کوبلائیں تاکہ ریکارڈ پر آ جائے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے ایک اہم اجلاس کی آڈیو بھی لیک ہوئی تھی جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

 

You might also like

Comments are closed.